اس سے افتتاحی خطاب میں سیکریٹری دفاع سید اطہر علی نے کہا کہ بھارت سے پاکستان کی محدود جنگ ہوئی تو یہ لامحالہ جوہری جنگ میں بدل جائے گی ۔غیر سرکاری تھنک ٹینک اور وفاقی وزرات اطلاعات کے اشتراک سے ہونے والے اس تین روزہ سیمینار میں دفاعی اور سلامتی امور سے متعلق ماہرین خطاب کررہے ہیں ۔ سیکریٹری دفاع نے افتتاحی خطاب میں کہا کہ بھارت سے محدود جنگ ہوئی تو اس میں پاکستان کو اپنی معیشت برقرار رکھنا مشکل ہوجائے گا اور اس صورت میں یہ لڑائی لامحالہ طور پر جوہری جنگ میں بدل سکتی ہے ۔ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ حامد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے پاکستان سے جنگ کیلئے کولڈ ڈاکٹرائن بنا رکھا ہے جو کہ72 سے96 گھنٹوں تک کی جنگ کا ہے ، اس میں بھارت کے عزائم ، قبضہ کے نہیں لیکن پاکستان کی دفاعی صلاحیت کے خلاف ہیں تاہم ایسی محدود جنگ کے نظریہ میں ایٹمی جنگ کے خطرات لازمی موجود ہوں گے، سیمینار سے تھنک ٹینک کی ڈائریکٹر ماریا سلطان نے بھی خطاب کیا۔
........
/110